بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الارض ولا في السماء وهو السميع العليم ما شاء الله بدھ 02 / دسمبر / 2020,

Instagram

جدید Techno Scientific عالمگیر تہذیب کے المیے!

2019 Aug 15

جدید Techno Scientific عالمگیر تہذیب کے المیے!

پروفیسر سید خالد جامعی

حیران کن امر یہ ہے کہ المیات کو کیسے علم میں بدل کر سرمایہ میں اضافہ کیا جا رہا ہے، مارکیٹ میں علم کیسے پیدا ہو رہا ہے ؟ جدیدیت ایسے ہی علم پیدا کرتی ہے پہلے مسائل پیدا کر کے سرمایہ بناو اور پھر مسائل کو علم میں بدل کر پھر سے سرمایہ بناو، جدید ٹیکنو سائنٹفک ورلڈ میں علم کی نمو و وسعت کا یہی انوکھا طریقہ/راز ہے، پہلے سرمائے واسطے خاندان توڑو پھر غیر عورتوں کو بچے پالنے کا علم پڑھاو/سیکھاو اور سرمایہ بناو، سرمائے واسطے ماں باپ کو گھر سے نکلواو پھر غیر کو وہ گُر سیکھاو اور سرمایہ بناو، اورگینک فوڈ ختم کر کے جی ایم او سے سرمایہ بناو پھر اورگینک فوڈ اور اورگینک فوڈ بحالی کے علم سے سرمایہ بناو،

ایسا ہی کچھ مندرجہ ذیل آرٹیکل میں ہے پہلے موبائل ورلڈ کریئیٹ کرو اور سرمایہ بناو اور پھر موبائل فری ورلڈ کے نام پہ سرمایہ بناو، مارکیٹ بے تحاشا علم ایسے پیدا کر رہی ہے، سوشل سائنسز در اصل مسائل و المیات کا مژدہ ہیں ۔۔۔

https://www.nytimes.com/2019/07/06/style/parenting-coaches-screen-time-phones.html

Your Comment